Saturday, April 27, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ، فی بیرل خام تیل 2 ڈالر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ، فی بیرل خام تیل 2 ڈالر مہنگا
July 30, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی بیرل خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہو گیا۔

اوپیک کی جانب  سے تیل کی سپلائی نہ بڑھانے  کی خبروں کے بعد   عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل مہنگا ہو رہا ہے۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل  ایک ڈالر، 11سینٹ اضافہ سے فی بیرل 98ڈالر، 62سینٹ کا ہو گیا جبکہ فی بیرل برطانوی برینٹ خام تیل 2ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 110 ڈالر کا ہو گا۔

عالمی مارکیٹ میں سونےاور چاندی   کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت  9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار،  767 ڈالر ہو گئی  جبکہ فی اونس چاندی 32سینٹ مہنگی ہونے کے بعد 20ڈالر، 18سینٹ کی ہو گئی۔

یوکرین سے گندم کی برآمد شروع نہ ہونے سے گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فی ٹن گندم 2یورو، 25سینٹ اضافہ کے بعد 344یورو، 50سینٹ کی ہو گئی جبکہ سویا بین  کی قیمت میں  2 ڈالر کااضافہ ہوا جس کے بعد سویا بین کی   فی ٹن قیمت495 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری طرف امریکا میں شرح سود میں اضافہ کا اثر کرپٹو کرنسی پر پڑ رہا ہے۔ امریکا کے حصص بازاروں میں کرپٹو کرنسیوں کی سرمایہ کاری بڑھ گئی جس سے ایک بٹ کوائن 24ہزار، 400ڈالر سے زائد کا ہو گیا جبکہ اتھیریم کی قیمت ایک ہزار، 765ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔