Sunday, May 19, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد تک مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد تک مزید کمی
September 8, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد تک مزید کمی ہو گئی۔

برطانوی برینٹ آئل کی قیمت نوے ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی۔ پانچ اعشاریہ ایک ایک ڈالر کمی کے بعد برینٹ آئل کی قیمت ستاسی اعشاریہ سات دو ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں پانچ اعشاریہ ایک سات ڈالر فی بیرل کمی، اکیاسی اعشاریہ سات ایک ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی  مارکیٹ  میں  دوسرے روز بھی پام آئل  کی قیمت  میں 27 ڈالر سے زائد کمی دیکھی گئی۔ فی ٹن پام آئل 803 ڈالر، 70سینٹ کا ہو گیا۔ طلب میں کمی کے باعث 8 ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں پام آئل 23 فیصد تک سستا ہو چکا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں فی ٹن گندم ساڑھے تیرہ یورو مہنگی ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی ٹن گندم کے سودے 326 ڈالر میں طے ہوئے۔ البتہ  25 کلو سویابین 17 سینٹ سستا ہو کر 14ڈالر، 73سینٹ کا ہو گیا۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ  میں  سونے چاندی اور قیمتی  دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ فی اونس سونا ایک ہزار، 729 ڈالر، فی اونس چاندی 18 ڈالر، 39 سینٹ کی ہو گئی۔ پلا ٹینم  کی فی اونس قیمت 854 جبکہ پلاڈیئیم کی 2ہزار، 38ڈالر ریکارڈ کی گئی۔