Thursday, April 25, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی بیرل قیمت سو ڈالر سے نیچے آ گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی بیرل قیمت سو ڈالر سے نیچے آ گئی
March 16, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔ فی بیرل قیمت سو ڈالر سے بھی نیچے آ گئی۔

یوکرین اور روس کے مذاکرات نے مثبت اثر ڈالا۔ برطانوی برینٹ کی قیمت سات اعشاریہ چوہتر ڈالر کم ہو کر فی بیرل قیمت ننانوے اعشاریہ پچیس ڈالر ہو گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل سات ڈالر سستا ہو کر فی بیرل چھیانوے ڈالر کا ہو گیا۔

دوسری طرف امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور ڈاؤجونز انڈیکس 33 ہزار 544 پوائنٹس اور نیسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس 12 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں  سونے کی فی اونس قیمت 37 ڈالر کی کمی سے 1923 ڈالر، پلاٹینم کی فی اونس قیمت 59 ڈالر کی کمی سے 933 ڈالر ہو گئی جبکہ تانبہ 9825 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن  قیمت 70 ڈالر کے اضافے سے  1730 ڈالر ہو گئی۔

 ادھر سعودی عرب چین کو تیل کی فروخت یوآن میں کر سکتا ہے ۔ امریکی ڈاؤ جونز  کی رپورٹ کے مطابق چین اور سعودی عرب کے مابین چینی کرنسی میں تیل کی فروخت پر بات چیت ہوئی ہے۔ اگر معاملات طے پا گئے تو ڈالر کے متبادل چینی کرنسی میں عالمی تجارت کا دروازہ کھل سکتا ہے۔