Wednesday, May 1, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
November 2, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

امریکی خام تیل ایک اعشاریہ اکیانوے ڈالر مہنگا ہو کر فی بیرل قیمت اٹھاسی اعشاریہ انتالیس ڈالر ہو گئی۔ برطانوی برینٹ کی قیمت میں ایک اعشاریہ اٹھاسی ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت چورانوے اعشاریہ ساٹھ ڈالر ہوگئی۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھنے کا قیمتوں پر اثر پڑا۔