Friday, April 26, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آ گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آ گیا
August 10, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آ گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت معمولی اضافے کے بعد فی بیرل 90 اعشاریہ اکیاسی ڈالر ہو گئی۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 9 سینٹ کے اضا فے کے ساتھ  96.53 ڈالر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ چاندی، تانبے اور پلاٹینم کے نرخ گر گئے۔

سونے  کی فی اونس قیمت میں  7.40 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1812 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت 10 سینٹ کی  کمی  سے  20.50 ڈالر ہو  گئی۔ کاپر کی فی گرام قیمت تین سینٹ کی کمی سے  کم ہو کر 3.58 ڈالر ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 5.60سینٹ  کی  کمی سے 932.60 ڈالر ہو گئی۔

ملائیشین پام  آئل کی قیمت  میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ملائیشین پام آئل  کی فی ٹن قیمت  8.31 ڈالر کے اضافے سے   936 ڈالر ہو  گئی۔ عالمی منڈی میں گندم کی فی ٹن قیمت صفر عشاریہ 25  یورو کی کمی سے  340.50 یورو ہو گئی۔

ادھر دوسری جانب روسی تیل سپلائی کرنے والی کمپنی  ٹرانس نیفٹ نے  تین یورپی ممالک کو تیل کی سپلائی  روک  دی۔ روسی فرم کے مطابق پابندیوں کی وجہ سے ٹرانزٹ کی ادائیگی پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔ تیل کی ترسیل  یوکرین  سے جانے والی پائپ لائن سے  روکی گئی ہے ۔ خبر ایجنسی  کے مطابق  آئل پائپ لائن جمہوریہ چیک، سلوواکیہ اور ہنگری تک جاتی ہے۔