Saturday, May 18, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی
July 23, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ عالمی سطح پر معاشی گراوٹ کے باعث تیل کی طلب میں کمی ہوئی۔

امریکی ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 95 ڈالرجبکہ برطانوی  برینٹ خام  تیل  کی فی بیرل قیمت   103 ڈالر ہو  گئی۔

ادھر ٹیک کمپنیوں  کے حصص گرنے سے امریکی  اسٹاک مارکیٹ میں  مندی  رہی ۔ اسنیپ  چیٹ   کے حصص   39 فیصد    تک  گر گئے۔ میٹا پلیٹ فارمز ، پنٹیرسٹ اور الفا بیٹ کے حصص میں 5 سے 13 فیصد تک  کمی ہوئی ۔ نیسڈیک   ٹیکنالوجی انڈیکس کے  225پوائنٹس  گرگئے۔  ڈاؤ جونز انڈسٹریل  انڈیکس نے   137 پوائنٹس  کھو دئیے  ۔

عالمی  معاشی  بحران  کا اثر  پام آئل اور  گندم پر  بھی پڑا۔  ملائیشین پام آئل  کی فی ٹن  قیمت میں47 ڈالر کی  کمی سے  831.78 ڈالر جبکہ  گندم کی فی ٹن  قیمت     22.50 یورو  کی کمی سے  328.25 یورو ہو  گئی۔

دوسری  جانب ڈالر  کی قدر میں کمی  سے سونے  میں سرمایہ کاری  بڑھ  گئی ۔ سونےکی فی اونس قیمت    9 ڈالر کے اضافے   سے  ایک  ہزا ر722 ڈالر ہو گئی ۔ اس  طرح کاپرکی  فی گرام  قیمت 80 سینٹ اضافے سے3.35 ڈالر  جبکہ پلاٹینم کی فی اونس قیمت   2.70 ڈالر اضافے سے861ڈالرہو  گئی ۔

ادھر استنبول میں اقوام  متحدہ  کی زیر نگرانی  روس  اور یوکرین  نے اناج  کی برآمدات کے  معاہدے   پر دستخط کر دئیے۔ معاہدے  کے تحت بحیرہ اسودکی بندرگاہوں کو دوبارہ کھولا جائے  گا۔ سیکرٹری  جنرل  اقوام متحدہ نے کہا کہ  یوکرین کی تین اہم بندرگاہیں دوبارہ  کھل جائیں  گی  ۔

امریکی ادارے ایس اینڈ پی گلو بل پرائس مینجر انڈیکس نے     عالمی معیشت پر جاری  رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا  کی معیشت  تیزی سے کساد بازاری کی طرف بڑھ  رہی ہے ،امریکا میں کاروباری سرگرمیاں دو سال میں پہلی بار سکڑ گئیں،یوایس کمپوزٹ پرائس مینجر انڈیکس اس ماہ47فیصد تک گرگیا، برطانیہ برطانیہ میں شرح نمو 17   کی کم ترین سطح پر آگئی۔ چین  اور جاپان میں  بھی معاشی  سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں ۔  یوکرین جنگ نے عالمی سپلائی چینز کو  سخت   نقصان پہنچایا ہے ۔