Saturday, September 21, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی
December 7, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی۔

تیل کی قیمتیں جنوری کے بعد پہلی بار کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئیں۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت تین اعشاریہ چھیاسٹھ ڈالر کم ہو گئی ۔ فی بیرل  قیمت79 اعشاریہ بیس ڈالر ریکارڈ ی گئی۔ امریکی خام تیل تین اعشاریہ 23 ڈالر سستا ہوا۔ فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 70 ڈالر پر آٓ گئی۔ روسی تیل پر پابندی سے آئل مارکیٹ غیر یقینی صورت حال سے دو چار ہے۔

دوسری جانب امریکا میں برآمدات  میں کمی  کے باعث تجارتی خسارہ میں  ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ امریکا  کا  تجارتی خسارہ 5.4 فیصد بڑھ کر 78.2 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اشیا کی برآمدات  سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ امریکی  محکمہ تجارت کے مطابق  برآمدات میں کمی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔