Friday, May 3, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی
August 27, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر سے تجاوز کرگئی تاہم سونے، قیمتی دھاتوں اور کھانے کے تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

امریکا  اوپیک  کو پیداوار میں اضافہ کرنے پر راضی نہ کر سک جس  سے  تیل کی  کم ہوتی ہوئی  قیمتوں  میں دوبارہ  اضافہ  ہونا شروع ہو گیا ہے۔ امریکی خام  تیل کی فی  بیرل  قیمت 45 سینٹ کے اضافے سے 93 ڈالر اور برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ڈیڑھ  ڈالر کے اضافے   سے 101 ڈالر ہو گئی ۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے   اور قیمتی دھاتوں کے  ریٹ  گرگئے۔ سونے کی  فی اونس قیمت 20 ڈالرکی  کمی  سے ایک ہزار، 50 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی  فی اونس قیمت 24 سینٹ گر کر 18.77 ڈالر، کاپر کی فی گرام  قیمت 5 سینٹ کی کمی  سے3.69 ڈالر اور پلا ٹینم کی فی اونس قیمت 22 ڈالر گر کر 852 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔ ادھر ملائیشین پام آئل  کی فی ٹن  قیمت  11.42 ڈالر  کی  کمی  سے  949.30 ڈالر ہو  گئی ۔

ادھر امریکی مرکزی بینک   کے چیئرمین  جیروم پاول نے    کہا ہے کہ امریکی  معیشت کو مزید جھٹکے برداشت کرنے  کے لئے  تیار  رہنا چاہیے ۔ تیسرے ماہ  بھی شرح سود  میں 2.5فیصد  یعنی 75 بیسس پوائنٹس کا اضافہ  کیا جائے گا ۔ امریکی معیشت  کی ترقی  سے زیادہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا  اہم  ہے ۔

شرح سود میں  جارحانہ اضافہ کے اعلان  سے  امریکی  اسٹاک مارکیٹ زبردست مندی  کا شکار ہو گئی ۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس  چار ماہ میں پہلی بار ایک ہزار پوائنٹس گرکر  32ہزار 283پوائنٹس کی  کم  ترین  سطح پر بند ہوا  جبکہ نیسڈیک   ٹیکنالوجی  انڈیکس  چار فیصد کی بڑی  مندی سے  دوچار ہو گیا ۔

امریکا  میں کساد بازاری کے خدشہ   سے یورپی اسٹاک مارکیٹ بھی مندی   سے دو چارہو گئیں ۔ فرینکفرٹ اسٹاک  مارکیٹ  تین  سو پوائنٹس گر  گئی ۔ لندن  اور پیرس  اسٹاک مارکیٹ میں  بھی ایک   سو پوائنٹس  تک  کی مندی ریکارڈ کی   گئی۔