Friday, April 19, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ ایک بار پھر بڑھنے لگے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ ایک بار پھر بڑھنے لگے
August 11, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ ایک بار پھر بڑھنے لگے ۔ امریکہ میں تیل کی طلب بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی ڈبلیوٹی آئی  خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.13 ڈالر کے اضافے کے ساتھ   بڑھ کر 91.65 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ برطانوی برینٹ خام  تیل کی فی بیرل قیمت 87 سینٹ  بڑھ  کر  97.19 ڈالر پر آ گئی۔

سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی، تانبے اور پلاٹینم کے نرخ گر گئے۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت سینٹ کی کمی کے ساتھ کر  ایک ہزار 805 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت  43 سینٹ کے اضافے  سے بڑھ کر 20.52 ڈالر پر پہنچ گئی۔ کاپر کی فی گرام  قیمت 76 سینٹ بڑھ کر 3.63 ڈالر ہو گئی۔ پلاٹینم  کے فی اونس نرخ 7 ڈالر کے اضافے  سے 940 ڈالر ہو گئے۔

ملائیشین پام آئل کی فی ٹن  قیمت میں 4.26 ڈالر کا اضافہ ہو گیا ۔ ملائیشین پام آئل  کی فی ٹن  قیمت939.87 ڈالر ہو  گئی جبکہ گندم 339.50ڈالر فی ٹن  ہو گئی۔

ایشیائی  اسٹاک مارکیٹس میں مندی ،ہانگ  کانگ انڈیکس دو فیصد گر  گیا۔ سرمایہ کاروں  کو  امریکا  میں افراط زر کا نیا ڈیٹا ریلیز ہونے  انتظار ہے۔ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ 180پوائنٹس گر کر 27ہزار 819 پوائنٹس پر بند ہوا۔ شنگھائی اسٹاک مارکیٹ17پوائنٹس گر کر تین ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ 392پوائنٹس کی بڑی  مندی  سے دوچار ہے۔ ہانگ اسٹاک مارکیٹ 19ہزار610پوائنٹس پر  بند ہوئی۔ سیئول اسٹاک مارکیٹ 22پوائنٹس  کی  کمی  سے 2ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا۔