Thursday, March 28, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے
September 24, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ خام تیل کے نرخ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے۔

برطانوی برینٹ خام تیل  کی فی بیرل قیمت  میں 3.84 ڈالر کم ہوکر  86ڈالر، 62 سینٹ پر آگئی جبکہ امریکی  ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 4ڈالر سے زائد سستا ہو کر فی بیرل 79ڈالر، 43سینٹ کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں بھی سستی ہو گئیں۔ سونے کی  فی اونس  قیمت  میں 29ڈالر، 40سینٹ کی ریکارڈ کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار، 651 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی کی فی اونس  قیمت 78 سینٹ گر کر18ڈالر، 83سینٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ فی گرام تانبہ 12سینٹ سستا ہوکر 3ڈالر، 34سینٹ کا ہو گیا۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں ملائیشین  پام  آئل کی  فی ٹن  قیمت 11ڈالر، 79سینٹ کمی کے بعد 821 ڈالر، 67سینٹ کا ہو گیا جبکہ گندم کی قیمت میں ساڑھے تین یورو کمی ہوئی جس کے بعد فی ٹن گندم 346یورو کی ہو گئی۔

دوسری جانب امریکی ٹریژری  بانڈز پر منافع کی شرح 15سال کی بلند  ترین سطح پرپہنچ  گئی۔ عالمی معیشت کی غیر  یقینی صورت  حال پر سرکاری بانڈز میں سرمایہ کاری بڑھ   گئی۔ دو سالہ بانڈز  پر منافع کی شرح4.19 فیصد  تک پہنچ گئی اور 10 سالہ بانڈز پر منافع کی شرح 3.68 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادھر  کساد بازاری کےخدشات  پر امریکی  اسٹاک مارکیٹ میں بڑی  مندی دیکھی گئی۔ ڈاؤ انڈیکس  486  اور نیسڈک انڈیکس 198پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔

برطانیہ   کی جانب سے  ٹیکس  کٹوتیوں کے اعلان  سے یورپی اسٹاک مارکیٹ بھی  گر گئی۔ آئل  وگیس  سیکٹر کے حصص میں  پانچ فیصد  کی بڑی  کمی دیکھنے میں آئی۔ فرینکفرٹ  کا ڈیکس  انڈیکس 247 پوائنٹ ، لندن کا ایف ٹی ایس ای انڈیکس 140پوائنٹ گر گیا جبکہ پیرس کا سی اے سی انڈیکس135پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔