Wednesday, June 5, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک ڈالر فی بیرل سے زائد مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک ڈالر فی بیرل سے زائد مہنگا ہو گیا
July 16, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک بار پھر ایک ڈالر فی بیرل سے زائد مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔ فی بیرل خام تیل 101 ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام  تیل  کی فی  بیرل قیمت ایک ڈالر، 16سینٹ کے اضافہ سے 97ڈالر، 59سینٹ ہوگئی جبکہ برطانوی  برینٹ خام  تیل ایک ڈالر، 10سینٹ مہنگا ہوکر  فی بیرل 101 ڈالراور 20سینٹ کا ہو گیا۔

سونے کی قیمت مسلسل پانچویں ہفتے  گراوٹ  کا شکار  ہے۔ عالمی مارکیٹ میں  فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے ایک ہزار، 706ڈالر   ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری جانب  چاندی ، تانبے اور پلاٹینم  کی قیمتوں  میں اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی کی فی اونس قیمت 32سینٹ کےاضافے  سے18.66 ڈالر ہو گئی۔ فی گرام تانبہ  ایک سینٹ سستا ہوکر 3 ڈالر، 24 سینٹ کا ہوگیا۔ پلاٹینم کی قیمت8ڈالر، 60سینٹ اضافہ سے 832ڈالر اور 60سینٹ فی اونس ہو گئی۔   

ادھر عالمی مارکیٹ میں گندم 17یورو فی ٹن سستی ہونے کے بعد 326یورو، 75سینٹ کی ہو گئی جبکہ  ملائیشین پام آئل کی فی ٹن  قیمت 865 ڈالر  پر برقرار رہی۔

دوسری طرف  امریکی  مرکزی بینک  کے    گورنر    اور صدر نے   شرح سود میں 100فیصد اضافے سے انکار کرتے ہوئے 75 بیسس پوائنٹ  اضافہ پر آمادگی ظاہر کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100فیصد اضافہ سے ہاؤسنگ سیکٹر تباہ  ہوجائے  گا۔ ادھر امریکی  اکنامک پالیسی انسٹیٹیوٹ کے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق ریکارڈ مہنگائی  کی وجہ  سے وفاقی اجرت 66سال  کی کم ترین  سطح پر آگئی۔ فی گھنٹہ    7.25 ڈالر اجرت  سال 1956 کے بعد کم ترین سطح پر  ہے ۔