Friday, March 29, 2024

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالرپر مستحکم رہی

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالرپر مستحکم رہی
September 15, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالرپر مستحکم رہی۔

امریکی خام تیل کی  فی بیرل قیمت 93 ڈالر  جبکہ برطانوی خام تیل کی فی  بیرل قیمت 88 ڈالرپر مستحکم  رہی ۔ عالمی  مارکیٹ میں سونے کی فی اونس   قیمت  پانچ ڈالر کی کمی سے ایک  ہزار سات  سو تین  ڈالر ہو گئی  جبکہ پلاٹینم  کا  فی اونس  ریٹ چار ڈالر کم ہو کر نو  سو ایک ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا ۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں  تیزی  کا رجحان  رہا ۔ سرمایہ  کاروں  نے سابقہ نقصانات ریکور کئے۔ ڈاؤ انڈیکس 30 پوائنٹس کے اضافے سے 31 ہزار 135 پر بند ہوا اور نیسڈیک  انڈیکس 86 پوائنٹس  بڑھ کر 11 ہزار 719 پوائنٹس پر آ گیا ۔ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں   مندی رہی  ۔ فرینکفرٹ :ڈیکس  انڈیکس 160 پوائنٹس گر کر 13 ہزار 28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

لندن مارکیٹ  کا ایف ٹی ایس ای انڈیکس 108 پوائنٹس کی کمی سے7 ہزار 277 پرآگیا ۔ پیرس کا سی اے سی  انڈیکس140 پوائنٹس  گر کر 6 ہزار 222پوائنٹس پر بند ہوا ۔