Friday, April 26, 2024

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 84 اعشاریہ 19 ڈالر پر آ گئی

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 84 اعشاریہ 19 ڈالر پر آ گئی
September 21, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر فی بیرل کم ہو کر 84 اعشاریہ 19 ڈالر پر آ گئی۔

برطانوی برینٹ خام  تیل کی  فی بیرل قیمت  میں ایک اعشاریہ تیرہ  ڈالر  کی کمی  ہوئی۔ برطانوی  برینٹ خام تیل کی فی بیرل  قیمت نوے اعشاریہ اکیانوے ڈالر ہو  گئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے ریٹ گر گئے۔ سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالرکی کمی سے 1673 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے 19.26 ڈالر ہو گئی۔ ملائیشین پام آئل کے نرخ بڑھ گئے۔ پام آئل کی فی ٹن قیمت 15.14 ڈالر بڑ ھ کر 806.71 ڈالر ہو گئی۔