Thursday, April 25, 2024

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 59سینٹ سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 59سینٹ سستا ہو گیا
July 29, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔ امریکی خام تیل 59سینٹ سستا جبکہ برطانوی خام تیل 64سینٹ مہنگا ہو گیا۔

سپلائی  میں کمی اور امریکی ڈالر کمزور ہونے سے خام تیل کی قیمتوں  میں  ردوبدل دیکھا جا رہا  ہے  ۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی  خام تیل کی فی بیرل قیمت 59سینٹ  کی کمی سے 97.51 ڈالرہو گئی جبکہ برطانوی برینٹ خام  تیل کی فی بیرل قیمت  میں 64سینٹ  کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت بڑھ کر 108 ڈالرہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور  قیمتی دھاتوں  کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی  فی اونس  قیمت 24 ڈالر کے اضافے کے بعد ایک ہزار، 760 ڈالر ہو گئی۔ چاندی 95سینٹ مہنگی ہوکر فی اونس  20ڈالر، 9سینٹ ریکارڈ کی گئی۔   

ملائیشین پام  آئل کی 28ڈالر مہنگا ہو کر فی ٹن 905ڈالر، 92سینٹ کا ہوگیا جبکہ  گندم کی فی ٹن  قیمت 2 ڈالر، 25سینٹ اضافہ کے بعد 342ڈالر، 25سینٹ ہوگئی۔

دوسری طرف کئی ماہ کی مندی کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ بٹ کوائن  19سو   ڈالر  کے اضافے سے 24ہزار ڈالر کی حد کراس کرگیا جبکہ ایتھریم کی قدر115ڈالر  کے اضافے  سے ایک  ہزار، 726 ڈالر ہو گئی۔