Friday, April 26, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا
May 21, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک بار پھر 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 112 ڈالر، 70 سینٹ کا ہو گئی۔ دوسری طرف برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 112 ڈالر، 68 سینٹ ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، چاندی، پلاٹینم اور پلاڈئیم سستاہو گیا۔ سونے کی فی اونس  قیمت 4 ڈالر کے اضافے  سے ایک ہزار، 845 ڈالر فی اونس ہو گئ۔ چاندی کی فی اونس قیمت 14 سینٹ کی کمی سے 21 ڈالر، 76 سینٹ ہو گئی۔ پلاٹینم  کی  فی اونس قیمت 5 ڈالر  کم ہو کر  948 ڈالر اور پلاڈئیم کی  فی اونس قیمت 39 ڈالرکی  کمی سے  ایک ہزار، 939 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ادھر انڈو نیشیا نے پام آئل کی برآمد پر پابندی ختم کر دی جس سے عالمی مارکیٹ میں  قیمتوں  میں کمی آنے کا امکان  ہے۔ حکومت نے مقامی مارکیٹ میں  فی لٹر پام  آئل  کی قیمت ایک ڈالر  سے نیچے لانے کا اعلان  کیا  ہے ۔

کاروباری  ہفتہ  کے اختتام   پر یورپی اسٹاک مارکیٹس  میں  تیزی دیکھی گئی۔ ڈیکس  انڈیکس  0.72 فیصد  اور ایف ٹی  ایس ای  انڈیکس 1.19 فیصد  اضافے پر بند ہوا۔ سی  اے سی   انڈیکس میں  0.20 فیصد  اور یورواسٹاکس   انڈیکس میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا۔

ایشیا پیسیفک اسٹاک  مارکیٹوں   میں تیزی   رہی۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں  596  اور شنگھائی  اسٹاک  انڈیکس میں   46 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جبکہ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ   انڈیکس   336 اور سیول  اسٹاک مارکیٹ    انڈیکس   46 پوائنٹ اضافہ پر بند ہوا۔

کاروباری   ہفتے  کے  اختتام    پر امریکی اسٹاک مارکیٹ  میں ملا جلا رجحان رہا۔ ڈاؤانڈیکس میں 0.3 فیصد اور ایس اینڈ پی انڈیکس میں 0.1 فیصد   اضافہ ہوا جبکہ نیسڈیک  انڈیکس 0.30 فیصد  کمی پر بند ہوا۔