Thursday, April 25, 2024

عالمی مارکیٹ: تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، سونے، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ: تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، سونے، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
June 12, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی جبکہ سونے، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگئی، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 84 سینٹ کی کمی ہوگئی۔ 0.69 فیصد کمی کے ساتھ قیمت 120.7 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.06 ڈالر کی کمی آئی، 0.86 فیصد کمی سے قیمت 122 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ادھر دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، سونے کی قیمت میں 23.65 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 1.28 فیصد اضافے کیساتھ سونے کی قیمت 1871.6 ڈالر ہوگئی۔ چاندی کی قیمت میں 11 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا، 0.52 فیصد اضافے سے چاندی کی قیمت 21.93 فی اونس ہوگئی۔