Thursday, March 28, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں
April 8, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں۔ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت سو ڈالر پر آ گئی۔

چین میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن سے تیل کی کھپت میں کمی آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل 51 سینٹ کی کمی سے 100 ڈالر، 10سینٹ فی بیرل ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے سودے 32 سینٹ کی کمی سے 95 ڈالر، 70سینٹ میں طے ہوئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر، 60 سینٹ سستا ہونے کے بعد ایک ہزار، 933 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ پلاٹینم کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی آئی اور اس کی فی اونس قیمت 958 ڈالر ہو گئی۔ پلاڈیئم کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی اونس پلاڈیئم 30 ڈالر اضافہ کے ساتھ 2 ہزار، 254 ڈالر کا ہو گیا۔ تانبے کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی اونس تانبہ صفر اعشاریہ 2 سینٹ اضافہ کے ساتھ 4 ڈالر اور 72 سینٹ میں فروخت ہوا۔

عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ خام پام آئل 10 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ایک ہزار، 576 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔