Sunday, September 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد تک کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد تک کمی ریکارڈ
June 18, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں چھ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 110 ڈالراور برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 113 ڈالر ہو گئی۔ امریکا اور یورپ میں بڑے نقصانات کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی گر گئیں۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں 2020 کے بعد سرمایہ کاروں کو سب  سے زیادہ نقصان ہوا۔ کاروباری  ہفتہ کے  اختتام  پر اسٹاک مارکیٹس  کے بڑے  انڈیکس  مندی پر بند ہوئے ۔

امریکی  اسٹاک مارکیٹ کے ڈاؤجونز انڈسٹریل  انڈیکس  میں 0.31 فیصد   کمی ہوئی ۔ برطانیہ اور فرانس کی اسٹاک مارکیٹس کے انڈیکس میں 0.50 فیصد  تک  کمی، جاپان ، آسڑیلیا اور جنوبی  کورین  اسٹاک مارکیٹس کے انڈیکس  میں 2 فیصد  تک کمی  ریکارڈ کی  گئی۔ ٹیسلا  اور برطانوی آن  لائن  فیشن فرم  ایسوس کے حصص میں بالترتیب 8 اور 32 فیصد  کمی  ہوئی۔

   معاشی ماہرین  نے امریکی معیشت  کے بارے  خطرے کی  گھنٹی  بجا دی۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین  جنگ   کی وجہ سے  امریکی   معیشت کو  40 فیصد  کساد بازاری کا سامنا  ہے ۔ اگلے  سال دوسری  ششماہی میں امریکی جی ڈی پی گروتھ  صفر ہو جائے  گی۔

عالمی  مارکیٹ میں سونے کی  فی اونس  قیمت 6 ڈالر کی  کمی  سے 1843 ڈالر  ، چاندی   کی  فی اونس قیمت 23 سینٹ کی کمی سے21.66 ڈالر ، کاپر کی  فی گرام قیمت 0.87 ڈالرکی  کمی  سے4.20 ڈالر  اور پلا ٹینم کی  فی اونس  قیمت 18 ڈالر کی  کمی  سے 932 ڈالر  ہو گئی ۔

کرپٹو کرنسی  بٹ کوائن کی  قدر کم ہو کر 20 ہزار ڈالر پر آگئی ۔ ایتھریم  کی قدر ایک ہزار 95 ڈالر  پر ریکارڈ کی   گئی۔