Sunday, September 8, 2024

عالمی مارکیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں مزید کمی
January 20, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔

ڈالر کے مقابلے میں بٹ کوائن یونٹ کی قدر 1.21 فیصد گر گئی۔ بٹ کوائن کی ٹریڈنگ نئی کم ترین سطح 41761.80 ڈالر پر بند ہوئی۔ یومیہ تجارتی حجم 900 ملین ڈالر رہا۔ ایتھیریم کی قدر میں 2.81 فیصد کمی، ٹریڈنگ 3100 ڈالر پر بند ہوئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے ،چاندی کے نرخ بڑھ گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق پلاٹینیم کی قیمت کم ہو گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 30.30 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1843.20 ڈالر ہو گئی ۔ چاندی کی فی اونس قیمت میں 8.75 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ چاندی کی فی اونس قیمت بڑھ کر 24.23 ڈالر ہو گئی۔ پلاٹینیم کی فی اونس قیمت میں 0.07 سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی۔ پلاٹینیم کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1026.60 ڈالر ہو گئی۔