Saturday, May 18, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ
April 14, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ چین میں تیل کی طلب بڑھنے سے مارکیٹ پر اثر پڑا۔

چینی آئل و گیس کمپنی سنوک نے برطانیہ، امریکا  اور کینیڈا  سے آپریشن ختم کرنے کا  اعلان کر دیا۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین جنگ میں روس کی مذمت نہ کرنے پر پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔ سنوک تینوں ممالک میں یومیہ 2لاکھ، 20ہزار بیرل   تیل کے منصوبوں  پرکا م کررہی  ہے ۔

چین میں کورونا میں کمی آنے کے بعد  معیشت کا پہیہ تیزی سے چلنے لگا۔ ایندھن کی ڈیمانڈ بڑھنے پر عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل مہنگا ہو گیا۔ برینٹ خام تیل 4 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی او خام  تیل  کی قیمت 3 ڈالر، 55 سینٹ اضافہ سے 104 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے  چاندی اور قیمتی  دھاتوں کے نرخ گر گئے۔ سونے کی فی  اونس قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1980 ڈالر ریکارڈ  کی گئی۔ چاندی 9 سینٹ سستی ہونے کر 26 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ پلاٹینم کی قیمت ایک ڈالر کمی سے 988 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

عالمی  مارکیٹ  میں   ملائیشین  پام آئل    کے  نرخ  بھی گر گئے ۔ فی  ٹن  قیمت   26 ڈالر کی کمی  سے  1605 ڈالر ہو گئی ۔

ادھر  امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تین  دن کی مندی کے بعد تیزی دیکھی گئی۔ ڈاؤ جونزانڈسٹریل انڈیکس   344 پوائنٹ بڑھ گیا جبکہ نیسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس میں    274 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔