Thursday, May 2, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
June 10, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو گئی۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر کی کمی سے ایک سو اکیس ڈالر ہو گئی۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ مندی کی دلدل سے نہ نکل سکی۔ کساد بازاری کے خدشات کے پیش نظر ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 636، نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 333 جبکہ ایس اینڈپی 500 انڈیکس 97 پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔

شرح سود میں اضافہ   اور  افراط  زر   یورپین  اسٹاک مارکیٹس  کو لے ڈوبا۔ فرینکفرٹ  کے ڈیکس  انڈیکس  میں 1.71 فیصد  کمی   دیکھی گئی۔ لندن  کے ایف ٹی  ایس ای  انڈیکس 1.54 فیصد   کمی پر بند ہوا۔ پیرس کے سی  اے  سی  انڈیکس 1.40 فیصد  کمی  پر بند ہوا جبکہ یور و اسٹاکس  600 انڈیکس میں  1.36 فیصد  کمی  آئی۔ 

ایشیائی مارکیٹوں پر نظر دوڑائی جائے تو شنگھائی  اسٹاک  ایکسچینج اعشاریہ 76، ہانگ  کانگ  اسٹاک ایکسچینج اعشاریہ 66 فیصد گر گئی جبکہ سیول اسٹاک ایکسچینج اعشاریہ تین فیصد کمی پر بند ہوئی۔

خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی جس کی وجہ چین میں کورونا کے باعث تیل کی کھپت میں کمی ہے۔ برینٹ خام تیل 74 سینٹ کی کمی کے بعد 122 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک ڈالر سستا ہونے کے بعد 122 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار، 850 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی 40 سینٹ سستی ہونے کے بعد 21 ڈالر، 28 سینٹ فی اونس ہو گئی۔ پلاٹینم کی  فی اونس  قیمت 41 ڈالر  کی  کمی  سے 969 ڈالر اور پلاڈئیم  کی  فی  اونس قیمت 21 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار، 916 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین  پام آئل کی  فی  ٹن  قیمت  میں 33 ڈالر کی  کمی سے 1502 ڈالر پر آ گئی تاہم گندم کی قیمت میں ساڑھے چار ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ٹن گندم 386 یورو ہو گئی۔