Friday, March 29, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
April 28, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برطانوی برینٹ سولہ سینٹ مہنگا ہو کر فی بیرل ایک سو پانچ ڈالر کا ہو گیا۔

روس نے روبل میں ادائیگی نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس سپلائی بند کر دی جس کے بعد وہاں توانائی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ پولینڈ اپنی ضرورت کی 50 جبکہ بلغاریہ 90 فیصد گیس روس سے حاصل کرتا ہے۔ یورپی یونین نے گیس بندش کے اقدام کو روس کی بلیک میلنگ  قرار دے دیا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان  ڈیر  نے  کہا ہم  دباؤ میں  نہیں آئیں گے۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے پابندیوں کے جواب میں روسی اقدامات سے یورو کے مقابلے  میں روسی کرنسی روبل 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک یورو کے مقابلے میں روبل 75.43  پر  ٹریڈ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں  خام  تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ برینٹ خام تیل 16 سینیٹ مہنگا ہونے کے بعد  ایک ڈالر، 63 سینٹ سستا ہونے کے بعد 103ڈالر، 70سینٹ پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 39 سینٹ اضافہ کے بعد ڈیڑھ ڈالر سستا ہو کر 100 ڈالر، 50 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔

انڈونیشیا کی طرف سے پام آئل کی برآمد پر پابندی کے بعد سے قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ ایک دن میں 100 ڈالر کے اضافہ سے ملائیشین پام آئل فی ٹن ایک ہزار، 724 ڈالر کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ سونا فی اونس 17 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار، 886 ڈالر جبکہ چاندی فی اونس 22 سینٹ کی کمی سے 23 ڈالر، 32 سینٹ  کی ہو گئی۔