Monday, May 16, 2022

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ
May 13, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 106 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل مہنگا ہو کر 108 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ روس سے گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھر روسی پابندیوں کے بعد یورپ میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ گیس کی قیمتوں میں 12 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ یوکرین کی جانب سے گیس ٹرانزٹ کا  بڑا راستہ بند کر دیا گیا۔ یورپی ذیلی اداروں پر پابندیاں لگ گئیں۔ متبادل گیس کیلئے یورپی ممالک پر دباؤ بڑھ گیا۔ یورپی ممالک سردیوں سے قبل گیس ذخائر جمع کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔