Tuesday, May 7, 2024

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
May 28, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک ڈالر مہنگا ہو کر فی بیرل قیمت ایک سو پندرہ ڈالر ہو گئی۔

بر طانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 119 ڈالر اور 40 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ ملائیشین پام آئل کی  فی ٹن  قیمت33 ڈالر اضافہ سے ایک ہزار 617 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ  میں گندم  بھی مزید مہنگی ہو گئی۔ فی ٹن گندم 5 ڈالر، 64 سینٹ اضافہ سے 445 ڈالر اور 78 سینٹ کی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ سونا 3 ڈالر اضافہ سے ایک ہزار، 850 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ فی اونس چاندی 17 سینٹ مہنگی ہو کر 22 ڈالر، 14 سینٹ کی ہو گئی۔ تانبہ 6 سینٹ اضافہ سے 4 ڈالر، 32 سینٹ جبکہ پلاٹینیم  کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کے  اضافے  سے 943.40 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔   

یوکرین جنگ کے بعد سے کرپٹو کرنسیز  کی  قدر  میں  مسلسل  کمی جاری ہے۔ بٹ کوائن کی  قدر   کم  ہو کر 28  ہزار، 252 ڈالر تک گر گئی۔ ایتھریم  کی قدر کم  ہو کر  ایک  ہزار 700 ڈالر  پر آ گئی ۔

ادھر امریکی حصص مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ڈاؤ  انڈسٹریل   انڈیکس 575 جبکہ نیسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس میں 390 پوائنٹ  اضافہ پر  بند  ہوا۔