Thursday, March 28, 2024

عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ نو تین ڈالر بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ نو تین ڈالر بڑھ گئی
January 26, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) ایک روز کی مندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل پھر مہنگا ہو گیا۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ نو تین ڈالر بڑھ گئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2 اعشاریہ دو نو ڈالر کا اضافہ ہوا۔ امریکی  ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بڑھ کر پچاسی اعشاریہ چھ صفر ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت میں 10.80 ڈالرکا اضافہ ہو ا۔ سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1855 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی اونس قیمت میں 10 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی فی اونس قیمت بڑھ کر 23.90 ڈالر ہو گئی۔