Wednesday, April 24, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل 100 ڈالر سے اوپر برقرار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل 100 ڈالر سے اوپر برقرار
March 19, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - روس پر پابندیوں سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہونے لگی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل 100 ڈالر سے اوپر برقرار ہے۔

روسی تیل پر پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم نہ ہو سکیں۔ برینٹ خام تیل دوبارہ بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل 105 ڈالر فی بیرل پر آ گئیں۔

کاروباری ہفتہ کے اختتام پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ڈاؤجونز انڈسٹریل انڈیکس 274 پوائنٹس کی تیزی سے 34 ہزار 754 پوائنٹ پر بند ہوا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 274 پوائنٹس کی تیزی سے 13 ہزار 893 پوائنٹ پر بند ہوا۔

 ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار، 921 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت میں ڈیڑھ ڈالر کی کمی آئی جبکہ پلاڈیئم 8 ڈالر فی اونس تک سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتہ کے اختتام پر ملائیشین پام آئل کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ پام آئل کی فی ٹن قیمت 81 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار، 564 ڈالر ہو گئی۔ اجناس کی مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو گندم فی ٹن ساڑھے پانچ یورو سستی ہوئی۔ مکئی کی فی بشل قیمت میں 12 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔