Wednesday, April 24, 2024

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
April 30, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

امریکی ڈبلیو ٹی او خام  تیل  کی فی بیرل  قیمت ایک اعشاریہ دو پانچ ڈالر کمی کے ساتھ ایک سو چار ڈالر ہوگئی ۔ برطانوی   برینٹ خام  تیل کی فی  بیرل قیمت  ایک اعشاریہ آٹھ صفر اضافے کے ساتھ ایک سو نو ڈالر ہوگئی۔

  روس نے  ڈیفالٹ  سے بچنے کے لئے   یورو  بانڈز پر ڈالرمیں ادائیگیاں کر دیں۔ روسی وزارت خزانہ کے مطابق لندن  میں سٹی  بینک کی  برانچ  قرض دہندگان   میں رقم تقسیم کرے  گی  ۔ روس نے  اس  سے  قبل  روبل   میں ادائیگیوں کا  اعلان  کیا  تھا۔

    ادھر امریکی  اسٹاک  مارکیٹ میں   شدید  مندی دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤ  جونز انڈسٹریل  انڈیکس    939 پوائنٹس  کی  کمی  سے   32 ہزار 977 پوائنٹس  پر  بند ، نیسڈیک  ٹیکنالوجی  انڈیکس  536 پوائنٹس کی  مندی  سے 12 ہزار 334 پوائنٹس  پر بند ہوا۔ دوسری طرف  امریکی اسٹاک  مارکیٹ  میں ایمزون  کے    حصص 14 فیصد  گر  گئے ۔ ایمزون   کو پہلی  سہ ماہی  میں 3.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی  فی اونس قیمت 5 ڈالر کے اضافے  سے 1948 ڈالر ،پلاٹینم کی  فی اونس قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 932 ڈالر  پر ریکارڈ کی  گئی ۔عالمی مارکیٹ میں ملائیشین  پام آئل کی  فی ٹن  قیمت   4.83 ڈالرکی  کمی  سے   1721 ڈالر  ریکارڈ کی  گئی ۔