Saturday, May 18, 2024

عالمی دنیا کی طرف سے سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی پر مشکور ہیں، شازیہ مری

عالمی دنیا کی طرف سے سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی پر مشکور ہیں، شازیہ مری
September 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے عالمی دنیا کی طرف سے بارش اور سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی اور امداد پر مشکور ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے دنیا بھر کے سفیر بارش اور سیلاب کے متاثرین کے پاس پہنچے مگر جوکر کنسرٹ لگاتے رہے ۔ پاکستان کے خارجہ امور بہتر کرکے بلاول بھٹو زرداری نے شہید بھٹو اور محترمہ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ بارش اور سیلاب کے متاثرین کی خدمت کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیش پیش ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی پہلی ترجیح متاثرین کی دوبارہ بحالی ہے۔

شازیہ مری نے کہا بارش اور سیلاب کے متاثرین کی امداد پر عمران نیازی تڑپ رہے ہیں۔ دنیا پاکستان کی قیادت پر اعتماد کر رہی ہے جس کی عمران نیازی کو تکلیف ہے ۔ عمران خان کی قسمت میں نہ انسان بننا لکھا ہے نہ عوامی سیاستدان۔