Monday, May 6, 2024

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا
December 1, 2022 ویب ڈیسک

شام (92 نیوز) - عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق داعش کا سربراہ ایک آپریشن کے دوران مارا گیا جس کی امریکا نے تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا ہے۔