Thursday, April 18, 2024

عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالر قرض دے گا

عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالر قرض دے گا
November 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالر قرض دے گا۔ لاہور میں 25 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔

عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200ملین ڈالرکا آسان قرضہ دے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں 25 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں 30مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے۔ صوبے میں گرین فنانسنگ سٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے۔