Friday, April 26, 2024

عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
December 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک کے مطابق امداد سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، پچاس کروڑ ڈالر انفرااسٹرکچر کی بحالی پر لگائے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق 50 کروڑ ڈالر سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن کیلئے استعمال ہونگے، 29 کروڑ زراعت، 20 کروڑ ڈالر سوشل پروٹیکشن ڈلیوری سسٹم پراجیکٹ پر خرچ ہونگے۔