Saturday, May 18, 2024

عالمی بینک نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی

عالمی بینک نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی
January 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی بینک کی رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی۔

معاشی امکانات سے متعلق رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت میں گزشتہ مالی سال حیران کن طور پر بہتری آئی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ اور پالیسی ریٹ میں کمی وجوہات ہیں، تجارتی خسارے کی وجہ اشیا کی مقامی طلب میں اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو 5 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔