Thursday, April 18, 2024

عالمی بینک نے غربت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی بینک نے غربت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی
August 8, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) - بین الاقوامی سپلائی لائن میں خلل اور ایندھن کی کمی کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے۔ عالمی بینک نے بھی بڑھتی غربت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

عالمی بینک کے مطابق دنیا بھر میں غربت میں بے قابو ہوچکی ہے۔ خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول سے دکھا جا رہا ہے۔

عالمی بینک نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے غربت کی سطح سے نیچے آنے کو خطرہ بھی قرار دیتے ہوئے عالمی حکومتوں پر صورتحال بہتر بنانے کیلئے اجتماعی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تبدیلی نے بھی رہی سہی قصر پوری کردی جبکہ عالمی منڈیوں میں پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے دنیا بھر کے ممالک پر مہنگائی مزید بڑھنے بڑھ سکتی ہے۔