Wednesday, April 24, 2024

عالمی بینک نے دو ہزار تئیس میں دنیا بھر میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کر دیا

عالمی بینک نے دو ہزار تئیس میں دنیا بھر میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کر دیا
September 16, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - عالمی بینک نے دو ہزار تئیس میں دنیا بھر میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دنیا عالمی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ دنیا بھر کے مرکزی بینک بیک وقت مہنگائی سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کر رہے ہیں۔ بینک نے ایک نئی تحقیق میں کہا کہ دنیا کی تین بڑی معیشتیں امریکا، چین اور یورو ایریا تیزی سے سست روی کا شکار ہیں۔ اگلے سال کے دوران عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 1970 کے بعد کساد بازاری کے بعد کی بحالی کے بعد عالمی معیشت اب سب سے زیادہ سست روی کا شکار ہے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا ہے کہ عالمی ترقی تیزی سے سست ہو رہی ہے۔