Sunday, September 8, 2024

عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کرے، ملا حسن آخوند

عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کرے، ملا حسن آخوند
January 20, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان وزیراعظم ملا حسن آخوند کا کہنا ہے عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔

ملا حسن آخوند نے اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم ممالک تسلیم کرنے میں پہل کریں۔ قلیل مدتی امداد حل نہیں ،مستقل بنیادوں پر مسائل حل  کئے جائیں۔ انہوں نے کہا طالبان حکومت عالمی برادری کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی خواہاں ہے۔ تمام شرائط پوری کر دیں، تسلیم کرنے کاعمل شروع ہونا چاہیے۔

کابل میں ہونے والی کانفرنس میں اقوام متحدہ سمیت 20 ممالک کے نمائندوں کی شرکت ہوئی۔ یواین او کے نمائندہ برائے افغانستان ڈیبورا لیونز نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھی دنیا کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امیر خان متقی کا کہنا تھا دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، یہ طالبان حکومت کا حق ہے۔ افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں، خواتین کے حقوق بارے ایک فرمان جاری کیا ہے، خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے، افغانستان پُرامن، حکومت مضبوط ہے اور دنیا کے لوگ وہاں آ سکتے ہیں۔ افغانستان میں آہستہ آہستہ تمام سفارتخانے کھل گئے ہیں، دنیا افغانستان کو اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔