Thursday, April 25, 2024

عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دھرایا جائے، شاہ محمود قریشی

عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دھرایا جائے، شاہ محمود قریشی
March 31, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دھرایا جائے۔

چین میں منعقدہ پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا، قطر اور افغان وفد کی بھی شرکت ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا اجلاس میں امن، ترقی اور خوشحالی کے راستے پر افغانستان کی بہترین مدد کرنے کا ایک جامع جائزہ لیا گیا۔ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی عملی مصروفیت کو  بھی اجاگر کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی ممالک نے پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ علاقائی ممالک نے روابط کو برقرار رکھنے کے لیے افغان حکام سے کچھ توقعات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غیرمشروط طور پر افغانستان کی مدد کرے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔