اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ عالمی برادری نے کل شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔
منگل کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کیسے اکٹھی ہوتی ہیں۔
A big thank you to Heads of states & governments, European Union, our development partners & United Nations for making Resilient Pakistan Conference a resounding success. UN Secretary General has shown stellar leadership all along. People of Pakistan will forever remain grateful. https://t.co/ADaejx5oUU
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2023
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ ہم اجتماعی کوششوں سے زندگی اور امیدوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔ پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے کردار پر ہمیشہ شکرگزار رہے گی۔
جنیوا میں وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان، برطانیہ اور چینی حکام کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے جنیوا کانفرنس میں عالمی شراکت داروں نے بھرپور مدد کا اعادہ کیا ہے۔ عالمی اداروں اور ممالک کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے، یہ رقم سیلاب زدگان کی مکمل بحالی اور تعمیر نو کیلئے استعمال ہوگی۔ عالمی دنیا نے پاکستان میں سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کا اعتراف کیا ہے۔