Thursday, May 2, 2024

عالمی برادری نے پاکستان کیلئے 10.57 ارب ڈالر کا اعلان کیا، مریم اورنگزیب

عالمی برادری نے پاکستان کیلئے 10.57 ارب ڈالر کا اعلان کیا، مریم اورنگزیب
January 9, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (اے پی پی) - وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، عالمی برادری نے پاکستان کے لئے 10.57 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے ۔

پیر کی شام اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کے پہلے مرحلے میں یورپی یونین نے 93ملین ڈالر، جرمنی نے 88ملین ڈالر، چین نے 100 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2ارب ڈالر، عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر ، جاپان نے 77ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5ارب ڈالر ، یو ایس ایڈ نے 100 ملین ڈالر اور فرانس نے 345ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے