Friday, April 19, 2024

عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، رانا ثنا

عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، رانا ثنا
August 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔

اتوار کے روز شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔ مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر چوری پکڑے جانے پر فارن ایجنٹس کمپنی مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔