Monday, September 16, 2024

عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، آرمی چیف

عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، آرمی چیف
September 1, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہتے ہیں عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو، جہاں تجارت، سرمایہ کاری ایشیائی ریاستوں کیلئےخوشحالی کا باعث بنے۔

سپہ سالار نے کہا کہ سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کریں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔