Friday, April 26, 2024

الماتی انٹرنیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ، پاکستانی شجر عباس کا سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل

الماتی انٹرنیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ، پاکستانی شجر عباس کا سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل
June 26, 2022 ویب ڈیسک

نورسلطان (92 نیوز) - الماتی انٹرنیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجر عباس نے سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

شجر عباس نے سو میٹر ریس 10.38 سکینڈز میں مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس سے پہلے اسلامک گیمز 2005 میں افضل بیگ نے سو میٹر کا فاصلہ 10.42 سکینڈ میں طے کرکے قومی ریکارڈ بنایا تھا۔

الماتی انٹرنیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دیگر ایونٹس پندرہ سو میٹر میں سہیل عامر نے سلور میڈل حاصل کرلیا، عبدالمعید نے چار سو میٹر میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔