Friday, May 3, 2024

سندھ میں شام 7بجے دکانیں بند کرانے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے : نعیم میر

سندھ میں شام 7بجے دکانیں بند کرانے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے : نعیم میر
October 15, 2016
کراچی (92نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران نے سندھ حکومت کی جانب سے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے سندھ حکومت کی جانب سے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کے ذریعے اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے اور ماضی میں بھی ایسی کئی ناکام کوششیں کی جا چکی ہیں۔ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھا کر اس مسئلے کو حل کرے۔ ان کا کہنا تھا وفاق سندھ حکومت کے فیصلے کو بنیاد بنا کر اگلا وار لاہور اور اسلام آباد میں کرے گا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کراچی اور سندھ کی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت 48 گھنٹوں میں اپنا فیصلہ واپس لے۔