Saturday, May 18, 2024

پاک بھارت کشیدگی کم کرنےکیلئے تمام چینلز کھلے ہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک بھارت کشیدگی کم کرنےکیلئے تمام چینلز کھلے ہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر
October 7, 2016
راولپنڈی (92نیوز)ڈائریکٹر  جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم  باجوہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور   بھارت کے درمیان   کشیدگی کم کرنے کے  لئے تمام   چینلز  کھلے  ہیں ۔ دونوں ممالک  کے  ڈی جی  ملٹری   آپریشنز رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاک  فوج کے  ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ  نے دونوں ملکوں کے  تمام اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تصدیق کی کہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان اور   بھارت کے ڈی جی ایم اوز  کا رابطہ ہوا۔ چینی خبر رساں  ادارے کو دئیے  گئے  انٹرویو میں انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان  خطے کے تمام ممالک کے ساتھ پر امن  تعلقات چاہتا ہے اس سلسلے میں  پا کستان اور بھارت    کی ا فواج کے درمیان  ہاٹ  لائن سمیت  تمام چینلز کھلے ہیں۔