Friday, April 26, 2024

علی ظفر نے نئی پاکستانی فلم سائن کر لی

علی ظفر نے نئی پاکستانی فلم سائن کر لی
October 26, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے نئی فلم سائن کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر اب ایکشن اور کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ انہوں نے ٹیلیویژن کے معروف میوزک اور ویڈیو ڈائریکٹر احسن رحیم کی فلم سائن کی ہے۔ ڈائریکٹر احسن رحیم کا کہنا ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ ایک ایکشن اور کامیڈی فلم بنائیں۔ انہوں نے کہا ان کی آنے والی فلم پاکستانی شوبز مارکیٹ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔