Friday, April 26, 2024

نوجوان آرٹسٹ مستقبل میں اپنا نام پیدا کریں گے، اُستاد بشیر احمد

نوجوان آرٹسٹ مستقبل میں اپنا نام پیدا کریں گے، اُستاد بشیر احمد
January 3, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - الحمراء میں فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ و طالبات کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد ہوا۔

نامور آرٹسٹ اُستاد بشیر احمد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا اور نوجوان آرٹسٹوں کو نمائش کی کامیابی پر مبارکباددی۔

اس موقع پر نامور خطاط عرفان قریشی،عرفان احمد،ای ڈی پکار ابرار عالم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

نمائش میں نوجوان آرٹسٹ محمد صالح،سدرہ اشرف، سمیعہ خان، رابیل خان،وانیہ علی،روشنی تصدق اور مریم مستجاب کے فن پارے آویزاں کئے گئے۔ اُستاد بشیر احمد نے نوجوانوں کا کا م دیکھنے کے موقع پر کہا کہ نوجوان آرٹسٹ مستقبل میں اپنا نام پیدا کریں گے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراذوالفقا ر علی زلفی نے کہا کہ الحمراء ملک بھر کے آرٹسٹوں کو اپنا ٹیلنٹ شو کرنے کے موقع فراہم کر رہا ہے، نوجوان آرٹسٹوں نے فن پاروں میں اپنی مہارت کااحسن انداز میں اظہار کیا ہے۔عوام کی بڑی تعداد کی نمائش میں شرکت کی اور نوجوانو ں کے کام میں گہری دل چسپی لی۔نمائش بعنوان ”بلاعنوان“ 7جنوری 2023تک جاری رہے گی۔