Thursday, April 18, 2024

الحمرا آرٹ گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد

الحمرا آرٹ گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد
October 18, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے الحمرا آرٹ گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں دو سو سے زائد پینٹنگز رکھی گئیں جن میں معاشرے کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔ art تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرٹس کونسل کی جانب سے پانچ روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں روایتی خطاطی سمیت تصویری خطاطی، آئل پینٹنگ، واٹر کلر اور فوٹو گرافی کے فن پارے رکھے گئے۔ art1 ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے آرٹسٹوں کے کام کو سراہا۔ آرٹس کونسل کے طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر تصویر میں معاشرے کے پہلووں کو اجاگر کیا ہے۔ طلبہ نے عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں ہمت نہیں ہارنا چاہیے بلکہ خوشی اور بہادری سے مقابلہ کرنا چاہیے۔