Friday, April 26, 2024

اکتوبر میں جونئیر لیگ لانچ کریں گے، چیئرمین پی سی بی

اکتوبر میں جونئیر لیگ لانچ کریں گے، چیئرمین پی سی بی
June 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کہتے ہیں کہ اکتوبر میں جونئیر لیگ لانچ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہرسطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس کے لئے تیس کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فرنچائزز کی مدد سے جونیئر کرکٹرز کو پروموٹ کریں گے، ہماری سب سے بڑی کامیابی سو جونئیر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جب کام ٹھیک ہو رہا ہو تو صرف روایات کی لئے چئیرمین بدلنا ٹھیک نہیں ہے۔ ٹیم اچھا کرے تو اسے سپورٹ کرنا چاہیے، وزیراعظم ہمارے پیٹرن انچیف ہیں ان سے وقت مانگا ہے تاکہ انہیں بریفنگ دے سکیں۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ بھارتی بورڈ کے چئیرمین سارو گنگولی سے بھی دو بار بات ہوئی ہے، جب آیا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی تھی، اب معاملات بہتر ہیں، چار ملکی سیریز کے لیے بھی آئی سی سی سے بات کروں گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا بابر اعظم بہترین کپتانی کر رہے ہیں اور ٹیم کی پرفارمنس بہتر جار ہی ہے۔