Friday, April 26, 2024

16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات بہت اہم ہیں، عمران خان

16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات بہت اہم ہیں، عمران خان
October 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات بہت اہم ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا یہ الیکشن حقیقی آزادی یا غلامی میں رہنے کا فیصلہ کریں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی حلقوں میں اپنے رشتہ دار اور دوستوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے متحرک کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کراچی روانہ ہوگئے، جلسے سے خطاب کریں گے، سابق وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور کا امکان ہے۔