واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر بائیڈن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر امریکی کا نگریس کی نگران کمیٹی کے نئے چیئرمین جیمز کومر نے صدر کے خلاف تحقیقات کا اعلان کر دیا۔
امریکا کی سیاست میں تلخیاں اور الزامات حد سے تجاوز کرنے لگے۔ ریپبلکن نے امریکی صدر کے کاروباری معاملات اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمز کومر نے کہا صدر بائیڈن اور ان کے خاندان نے اپنے سیاسی تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔ بائیڈ ن اور ان کا خاندان ملک کے مخالفین کے ساتھ کاروبار کرتا رہا۔ بائیڈن نے جھوٹ بولاکہ وہ اپنے رشتہ داروں کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔