Sunday, September 8, 2024

آخری گیند تک لڑیں، وزیر اعظم کا پی ایس ایل سیون کے لیے پیغام

آخری گیند تک لڑیں، وزیر اعظم کا پی ایس ایل سیون کے لیے پیغام
January 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیون کے لیے پیغام میں کہا آخری گیند تک لڑیں۔

وزیر اعظم نے کہا پی ایس ایل میں شامل ہر ایک ٹیم سے کہتا ہوں آخری گیند تک لڑیں۔ ٹیمیں ملکر اچھا کھیل پیش کریں اور شائقین کو محظوظ کریں۔

پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں صرف دو دن کا انتظار باقی ہے۔ پھر چوکوں چھکوں کی برسات ہو گی۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل ٹیموں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کا کراچی میں بھر پور ٹریننگ سیشن ہوا۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 27 جنوری کو ہو گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا۔